Maafi Bator Azadi afsana by Sania Sajjad Download pdf

 


Maafi Bator Azadi afsana by Sania Sajjad


Download free online Urdu books pdf, Free online reading

social, romantic, Urdu novel/afsana

Maafi Bator Azadi afsana by Sania Sajjad

complete in pdf.

Short Scens

احمر ، میرے بھائی ،

جاؤ نا میرا بیگ تو لے آؤ ، پلیز ۔

احمر جو ابھی ابھی بیٹھا تھا اپنے سانسوں کو نارمل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ،

تم خود جاؤ یار۔ مجھے نہیں جانا، اتنی مشکل سے چڑھے ہیں ابھی، احمر نے منہ بنا کر کہا۔

دوست نہیں ہو تم میرے؟ جاؤ نا پلیز ،

چلو شاباش مرجان نے اُسے ہنستے ہوئے اُکسایا۔

باقی دوستوں نے بھی احمر کو کہا، جاؤ نہ یار دوست کے لئے اتنا نہیں کرسکتا؟

ٹھیک ہے، زیادہ بلیک میل نہ کرو، جا رہا ہوں، لاتا ہوں ، احمر نے منہ بناتے ہوئے جواب دیا۔

یہ کہتے ہی وہ تیزی سے نیچے کی طرف لپکا، جبکہ باقی دوست گپ شپ میں لگ گئے تھے۔

وہ تیزی سے نیچے اترا، بیگ اٹھایا، اور جیسے ہی واپس مڑا اُس کا پاؤں  پتھروں پر پھسل گیا۔

ایک لمحہ۔

صرف ایک لمحہ ، اور زمین جیسے اُس کے قدموں تلے سے کھسک گئی۔ اس کے منہ سے ایک خوفناک چیخ نکلی۔

وہ چند ثانیوں کے لیے ہوا میں معلق رہا، جیسے وقت نے اسے مہلت دی ، اچانک اپنی سانس روک لی ہو۔ پھر اُس کا جسم پتھروں سے ٹکراتا ہوا ڈھلوان کی طرف لڑھکنے لگا۔ احمر کی چیخ سنتے ہی ، سب کی ہنسی بھی ایک دم چیخوں میں بدل گئی۔

احمر ، مرجان کی آواز پہاڑوں میں گونج اٹھی۔

لیکن اگلے ہی لمحے وہ نظروں سے اوجھل ہو چکا تھا، جیسے پہاڑ نے اُسے اپنی گہرائیوں میں سمیٹ لیا ہو۔

باقی دوست گھبراہٹ میں نیچے کی طرف بھاگے۔ کسی نے مدد کے لیے پکارا، کسی نے فون نکالنے کی کوشش کی، مگر وہاں سگنل نہ ہونے کے برابر تھا۔ گھنٹوں کی تلاش کے بعد، جب سورج ڈھلنے لگا اور ٹھنڈی ہوا میں سنجیدگی اور خوف مزید گہرا ہو گیا، تب وہ اُسے نیچے ایک پتھریلے حصے کے قریب بے حس و حرکت پڑا ہوا ملا۔اس کے جسم میں پہچان کے لائق کچھ بھی نہ بچا تھا۔

پہاڑوں کی خاموشی پہلے سے کہیں زیادہ بھاری ہو چکی تھی، اور اُن کی ہنسی کی بازگشت اب ایک دردناک یاد بن چکی تھی۔ احمر ان کی زندگیوں سے ہمیشہ کے لیے جا چکا تھا ۔

اور مرجان کی دنیا وہیں اسی لمحے ختم ہو گئی۔اس نے اپنے بیسٹ فرینڈ کو کھو دیا تھا۔

Click the link below to download this novel in pdf.


DOWNLOAD LINK


Maafi Bator Azadi afsana by Sania Sajjad Online Reading


If you still have any problem in downloading plz let us know here.

WhatsApp : 03335586927

Email : aatish2kx@gmail.com

Share on Google Plus

About Imran Ali

    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment