Sadaey gumshudgi ka noha afsana by Rashna Aziz Download pdf

 


Sadaey gumshudgi ka noha afsana by Rashna Aziz


Download free online Urdu books pdf, Free online reading

social, romantic, Urdu novel/afsana

Sadaey gumshudgi ka noha afsana by Rashna Aziz

complete in pdf.

Short Scens

“سچ محض روشنی نہیں٫ایک الاؤ ہے٫جو اپنے متلاشی کو بھی بھسم کر دیتا ہے۔"

رات کی سیاہی شہر کی پیشانی پر یوں پھیلی تھی جیسے کسی نے مقدر پر سیاہ مہر ثبت کر دی ہو۔ سڑکیں گمبھیر خاموشی میں ڈوبی تھیں، اور ہوائیں کسی گزرے وقت کی سرگوشیوں میں مصروف تھیں۔ روحان چھت کی منڈیر سے ٹیک لگائے نیچے جھانک رہا تھا، مگر اس کی نگاہیں فٹ پاتھ پر نہیں، اپنے ماضی کے دریچوں میں اٹکی ہوئی تھیں۔ وہ لمحے جب اس نے سچائی کا پرچم تھامنے کا عہد کیا تھا۔

سچ؟ کیا واقعی یہ کوئی متبرک شے تھی یا فقط ایک مہلک سراب؟

روحان! حق گوئی کا متلاشی یا ایک بے وقوف؟

اسے یاد آیا، جب پہلی بار اس نے کسی بےبسی میں لتھڑے وجود کو دیکھا تھا، جو کسی خبر کی زینت بننے سے قبل ہی گمنامی کی دھول میں لپیٹ دیا گیا تھا۔ وہ لمحہ جب اس نے محسوس کیا کہ حقائق صرف وہ نہیں ہوتے جو اخبار کی سیاہ سرخیوں میں چھپتے ہیں، بلکہ وہ بھی ہوتے ہیں جو ہمیشہ دبائے جاتے ہیں، جو کبھی زبان پر نہیں آتے۔

روحان نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن وہ بھی ان کرداروں میں شامل ہو جائے گا جن کے نام تاریخ میں بطور "ناگوار صدائیں" درج کیے جاتے ہیں۔ وہ ایک تحقیقاتی صحافی تھا، جس کا ایمان تھا کہ قلم کا جوہر تلوار کی دھار سے زیادہ برّاق ہوتا ہے، لیکن اسے یہ نہیں معلوم تھا کہ اس راستے پر چلنے والے اکثر سزا پاتے ہیں۔

Click the link below to download this novel in pdf.


DOWNLOAD LINK


Sadaey gumshudgi ka noha afsana by Rashna Aziz

Online Reading


If you still have any problem in downloading plz let us know here.

WhatsApp : 03335586927

Email : aatish2kx@gmail.com

Share on Google Plus

About Imran Ali

    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment