Bar-aks afsana by Muhammad Waseem Wasi
Short Scens
"ہمیں شک ہے کہ مومن کا قتل سعد نے کیا ہے" اے ایس پی نے خود اعتمادی سے یہ جملہ بولا۔
جسم جھلس اٹھا جیسے کسی نے دہکتے انگارے رکھ دیے ہوں۔ جب مان ٹوٹتے ہیں
تو بڑا دکھ ہوتا ہے۔
یہ
ساری گفتگو جاری تھی کہ کسی کے قدموں کے چاپ سنائی دینے لگی۔
سعد معمول کے مطابق اندر آ رہا تھا۔ پولیس کو دیکھتے ہی اُس کا چہرہ فَق پڑ گیا۔ اس نے اپنے حواس پر قابو پانے
کی کوشش کی۔
"مل گئی وہ لڑکی؟" اس نے تعجب بھرے لہجے
میں پوچھا۔
اے ایس پی احسن ملک نے آنکھوں سے اشارہ کرتے ہوئے اپنی شہادت کی انگلی کو
بھی حرکت دی۔
اگلے
چند لمحوں میں ہی ماحول بدل چکا تھا۔ محمل اپنی جگہ پر ساکت تھی۔
سعد جیسے بوکھلا گیا۔ عارفہ بیگم ہاتھ میں بیگ تھامے لاؤنج کی طرف آ رہی
تھیں۔
سعد کے ہاتھوں میں ہتھکڑی دیکھ کر وہ تیزی سے چلتے ہوئے اگے آئیں۔
"سعد…سعد… بیٹا کیا ہوا؟ یہ پولیس…ہتھکڑی…"
وہ تذبذب میں بولیں۔
"جس وقت مومن کا قتل ہوا سعد اُسی اپارٹمنٹ
میں موجود تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج، اس کے موبائل کی لوکیشن سے شک یقین میں بدلتا جا
رہا ہے۔ حتمی فیصلہ عدالت کرے گی" احسن کا انداز وضاحتی اور فاتحانہ تھا۔
Click the link below to download this novel in pdf.
Bar-aks afsana by Muhammad Waseem Wasi
Online Reading
If you still have any problem in downloading plz let us know here.
WhatsApp : 03335586927
Email : aatish2kx@gmail.com

0 comments:
Post a Comment