Ehd-e-Kamil by MRK (Current Episode 2) download pdf

(Current Episode 2)

Ehd-e-Kamil by MRK complete novel. The novel is publishing on group of Prime Urdu Novels. Prime Urdu Novels promote new writers to write online and show their writing abilities and talent. We gives a platform to new writers to write and show the power of their words.


MRK is an emerging new writer and it's her new novel that is being written for our platform. She has written many famous novels for her readers. These novels will surely grab your attention. Readers like to read her novels because of her unique writing style.


Ehd-e-Kamil by MRK complete novel is available to download in pdf and online reading. Click the links below to download pdf or free online reading this novel. For better result click on the image to zoom it.
If you like to read other novels of the writer plz click the link below.

MRK All Novels Link

How To Download

All novels on the website are available in pdf that can be downloaded in few easy steps mention below.

1.    You will see 3 download links in every post. Click it any of them.

5.    You will see mediafire download page and here click on download button. Your file will start to download and will be saved in your device download folder.

6.    Open your pdf file from your device and enjoy reading it off line.

If you have any difficulty about downloding or reading this novel plz let us know on our social media accounts. You can also comment below to send us your your sugestions and ideas. We will be happy to hear you and reply you as soon as possible.

Short Scens

"چلی جائیے، جلدی کیجیے... کوئی دیکھ لے گا! بھاگیں یہاں سے!" اس کی آواز میں التجا بھی تھی اور ایک عجیب سی بے چینی بھی۔ "مڑ کے مت دیکھنا چاہے کچھ بھی ہو، ہماری چنتا مت کرنا!"

لڑکی، اپنے لرزتے لبوں سے صرف اتنا پوچھ سکی، "اگر مڑ کے دیکھوں تو؟"

مرد نے سفاکی سے کہا، مگر اس کی آنکھوں میں جدائی کا کرب لہو بن کر اتر آیا تھا۔ "تو آپ پتھر کی ہو جائیں گی... اس بارڈر کی دیوار کی زینت بن جائیں گی۔ جو ہجرت کے وقت پیچھے مڑ کر دیکھے، وہ کبھی مکمل نہیں جا پاتا، اس کا آدھا وجود پیچھے ہی رہ جاتا ہے۔ جائیے، سمے برباد نہ کیجیے!"

رات کا سیاہ آنچل سرحد کی خاردار تاروں پر پھیل چکا تھا، جہاں خاموشی اتنی گہری تھی کہ دل کی دھڑکنیں بھی کسی نقارے کی مانند سنائی دے رہی تھیں۔ فضا میں دہشت کی بو اور خوف کا پہرا تھا، مگر ان دو روحوں کے لیے یہ لمحہ زندگی اور موت کے درمیان ایک آخری پل تھا۔

اس نے اپنے کپکپاتے ہاتھوں سے اس کالے لباس میں ملبوس، نقاب پوش لڑکی کے سر پر آخری بار ہاتھ رکھا۔ یہ ہاتھ رکھنا نہیں تھا، بلکہ اپنی تمام دعاؤں اور زندگی کی کل پونجی اس کے حوالے کرنا تھا۔

لڑکی ایک پل کو رکی، جیسے ماضی کی زنجیریں اسے پیچھے کھینچ رہی ہوں، مگر سامنے دو جہانوں کا سوال تھا۔ اس نے ایک آخری، الوداعی نگاہ اس پر ڈالی اور پھر تاریکیوں کی جانب دوڑ لگا دی۔

ابھی وہ چند قدم ہی دور گئی تھی کہ سرحد کے اس پار سے دلسوز چیخیں اور دھماکوں کی آوازیں گونجنے لگیں۔ زمین لرز اٹھی اور آسمان دھوئیں سے بھر گیا۔ ان چیخوں میں ایک چیخ ایسی تھی جسے وہ اپنے روح کے اندر پہچانتی تھی... وہ اس کی آواز تھی جس نے اسے بچانے کے لیے موت سے سودا کیا تھا۔ اس کا جی چاہا کہ وہ چیخے، مڑ کر دیکھے، اس کی طرف دوڑے... مگر اسے 'پتھر' نہیں ہونا تھا۔ اسے جینا تھا، کیونکہ وہ ان قربانیوں کی گواہ تھی، اسے اپنے وطن کو بتانا تھا کہ اس نے،اور سب نے  کیا کیا کھویا ۔

وہ بھاگتی رہی، یہاں تک کہ پاؤں کی بساط ختم ہوگئی اور سانسیں سینے میں قید ہونے لگیں۔ جب بہت دور جا کر اس نے پیچھے مڑ کر دیکھا، تو وہاں صرف خاموشی کا راج تھا۔ نہ وہ دیس تھا جو دشمن بن گیا تھا، نہ وہ لوگ تھے جو اس کے خون کے پیاسے تھے، اور نہ وہ وجود تھا جس نے اسے بچایا تھا۔

وہ اپنی زمین کی مٹی پر سجدہ ریز ہو گئی۔ برسوں کی وہ مضبوطی، وہ حوصلہ آج ریت کی دیوار ثابت ہوا۔ وہ مٹی کو مٹھیوں میں بھرتی اور اسے اپنے ماتھے سے لگاتی۔ اس نے سرحد پار کر لی تھی، اس نے اپنا وعدہ پورا کر دیا تھا، اور اس پیچھے رہ جانے والے وجود نے اپنا عہدِ وفا شاید اپنی جان دے کر کامل کر دیا تھا۔

خاموش آسمان تلے، اس ویران زمین پر اب صرف ایک لڑکی تھی، جس کے پاس اپنی زمین کی مٹی تو تھی، مگر وہ خود کو کہیں پیچھے چھوڑ آئی تھی۔ اس نے سب کچھ کھو کر اپنی زمین پا لی تھی، مگر اس جیت کی قیمت بہت بھاری تھی جو اس نے چکائی تھی۔

اسے ایسا لگا ہوا میں کسی کی آواز نے اسے چھو کر کہا ہو۔

"جائیں، جی لیں اپنی زندگی ،ہم نے اپنا عہد کامل کرلیا۔

Click the link below to download this novel in pdf.

Download Link (All Episodes)

Episode 1

Episode 2

Online Reading (All Episodes Links)

Episode 1

Episode 2

Ehd-e-Kamil by MRK Epi 2 Online Reading


If you still have any problem in downloading plz let us know here.

WhatsApp : 03335586927

Email : aatish2kx@gmail.com

Share on Google Plus

About Imran Ali

    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment