Aik raaz aik zindagi by Laiqa Afzal Goraya complete novel. The novel is publishing on group of Prime Urdu Novels. Prime Urdu Novels promote new writers to write online and show their writing abilities and talent. We gives a platform to new writers to write and show the power of their words.
Laiqa Afzal Goraya is an emerging new writer and it's her new novel that is being written for our platform. She has written many famous novels for her readers. These novels will surely grab your attention. Readers like to read her novels because of her unique writing style.
Aik raaz aik zindagi by Laiqa Afzal Goraya complete novel is available to download in pdf and online reading. Click the links below to download pdf or free online reading this novel. For better result click on the image to zoom it.
If you like to read other novels of the writer plz click the link below.
Laiqa Afzal Goraya All Novels Link
How To Download
All novels on the website are available in pdf that can be downloaded in few easy steps mention below.
1. You will see 3 download links in every post. Click it any of them.
5. You will see mediafire download page and here click on download button. Your file will start to download and will be saved in your device download folder.
6. Open your pdf file from your device and enjoy reading it off line.
If you have any difficulty about downloding or reading this novel plz let us know on our social media accounts. You can also comment below to send us your your sugestions and ideas. We will be happy to hear you and reply you as soon as possible.
Short Scens
"روحین۔۔۔"ماما
جان کی آواز میں وہ خفگی صاف جھلک رہی تھی جو پچھلے کئی دنوں سے ان کے دل میں جمع ہو
چکی تھی ۔ٹی وی لاؤنج کی نرم روشنی میں ان کا چہرہ مزید سخت دکھائی دے رہا تھا ۔
"اس
مہینے میں یہ پانچواں رِشتہ ہے جس سے تم نے انکار کیا ہے ۔آخر کیا چاہتی ہو تم ۔؟کیوں
کر رہی ہو ایسے ؟"
"میں
نے نہیں اُن لوگوں نے انکار کیا ہے ۔مجھے انکار کیا ہے ۔روحین عالم کو ۔حد ہے ویسے"
وہ طنزیہ مسکرائی تھی۔
"ہاں
ان لوگوں نے انکار کیا ہے ۔لیکن روحین عالم کو نہیں بلکہ تمہاری فضول اور بے مطلب شرط
کو جس پر تم اڑی بیٹھی ہو۔"ماما جان ٹی وی ہال میں بے چینی سے اِدھر اُدھر چکر
لگاتے ہوئے روحین سے کہہ رہی تھیں ۔جبکہ روحین اُن کے سامنے صوفے پر بیٹھی آفس کی کچھ
فائلز میں گھسی ہوئی تھی ۔روحین ماما جان کی اکلوتی بیٹی تھی ۔عالم منیر کی وفات کے
بعد روحین نے ہی اُن کے بزنس کو سنبھالا تھا ۔اور نہ صرف سنبھالا تھا ۔بلکہ دن رات
محنت کر کے اسے آسمان کی بلندیوں تک بھی پہنچایا تھا۔روحین عالم منیر بزنس انڈسٹری
میں ایک بڑا اور چمکتا ستارہ تھی۔
"ماما
کیا ہم کوئی اور بات نہیں کر سکتے ۔؟روحین روز روز ماما جان کی ایک ہی بات سے الجی
تھی ۔میں ہزار دفعہ آپ کو بتا چکی ہوں میں کسی ایسے شخص سے شادی نہیں کروں گی جو عینی
کو قبول نہ کرے ۔روحین عالم، عینی عالم سے ہے عینی کے بغیر میں کچھ بھی نہیں ۔اور میں
اسے چھوڑ نہیں سکتی ۔اول تو یہ کہ آپ میرے لیے کوئی ایسا ویسا رِشتہ نہ ڈھونڈا کریں
اگر آپ ڈھونڈنا ہی چاہیں تو پھر کسی ایسے شخص کی تلاش کریں۔جو میرے ساتھ ساتھ عینی
کو بھی قبول کریں۔"
ایک
لمحے کو ماما جان نے روحین کو دیکھا جو جو بڑی تحمل مزاجی سے گود میں رکھی ہوئی فائل
پر کچھ لکھ رہی تھی ۔قدم بڑھائے وہ روحین کے ساتھ صوفے پر آ کر بیٹھ گئیں ۔
"پینسل
بند ہے روحین ۔"اُنہوں نے ہنستے ہوئے روحین کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا
۔تو جواباً وہ بھی ہنس پڑی ۔ماما جان جانتی تھیں کہ روحین جان بوجھ کر اپنی شادی کے
ٹاپک کو کلوز کر رہی ہے ۔لیکن وہ بھی ماں تھیں اتنی آسانی سے کہاں ہار ماننے والی تھیں
۔
"بات
کو سمجھنے کی کوشش کرو بیٹا تمہاری عمر کا بھی تقاضا ہے کہ تم اب اپنے گھر کی ہو جاؤ۔
اللہ اللہ کر کے تو کوئی اچھا اور مناسب رِشتہ ملتا ہے ۔اور تم ۔۔تم بلاوجہ ضد کیے
بیٹھی ہو ۔اور رہی بات عینی کی تو میں ہوں نا ۔میں سنبھال لوں گی عینی کو ۔عینی کے
لیے اپنی زندگی خراب نہ کرو روحین۔ اور ویسے بھی عینی کوئی تمہاری سگی اولاد
۔۔۔"
"پلیز
ماما ۔روحین نے فائل بند کرتے ہوئے اپنے سامنے پڑی ٹیبل پر اچھالی ۔
"مجھے
سب سے زیادہ تکلیف آپ کے اس جملے سے ہوتی ہے ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے میری روح کو
زخمی کر دیا ہو۔عینی عالم روحین عالم کی ہی ہے۔عینی روحین عالم کی ہی بیٹی ہے ماما
۔وہ صوفے سے اٹھ کھڑی ہوئی ۔اور آپ میرے لیے پریشان نہ ہوا کریں ماما نصیب میں ہوئی
تو ہو جائے گی شادی اور اگر نہ ہوئی تو میں کوئی دنیا کی واحد لڑکی نہیں ہونگی کہ جس
کی شادی نہیں ہوئی ہوگی ۔"
Click the link below to download this novel in pdf.
Aik raaz aik zindagi by Laiqa Afzal Goraya
Online Reading
If you still have any problem in downloading plz let us know here.
WhatsApp : 03335586927
Email : aatish2kx@gmail.com

0 comments:
Post a Comment