Sharai Parda aur Namahram Series by Tayaba Tariq
Short Scens
-پردہ کرنے پر گھر والوں کی ناراضگی کا سامنا کیسے کریں؟
پردہ کرنے پر شروع میں آپ سے بہت سے لوگ ناراض ہوں گے،
باتیں کریں گے، آپ کو روکیں گے، سمجھائیں گے لیکن آپ نے کسی کی بات کو دل پر نہیں
لینا۔ ایک کان سے سنیں اور دوسرے سے نکال دیں اور اپنے پردے پر قائم رہیں۔
شروع شروع میں شاید آپ کو اپنے ہی گھر والوں کی ناراضگی
کا سامنا کرنا پڑے لیکن آہستہ آہستہ وہ بھی آپ کے پردے کو قبول کرنے لگیں گے۔
اور پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ یہی لوگ جو کبھی آپ کو
باتیں سنایا کرتے تھے، وہی کہتے ہیں:
"یہ تو ماشاءاللہ بہت نیک بچی ہے، اچھی
اور سلجھی ہوئی ہے، اللہ والی ہے۔"
پھر لوگ آپ کی عزت کرنے لگتے ہیں، روزمرہ زندگی کے دینی
مسائل آپ سے پوچھتے ہیں اور دل سے خواہش کرتے ہیں:
"اللہ ہماری اولاد کو بھی ایسی ہی نیک
بنائے۔"
اللہ تعالیٰ اپنے لیے اٹھائے گئے قدم کی قدر بھی کرواتے
ہیں اور بہترین صلہ بھی عطا فرماتے ہیں۔ دنیا میں بھی عزت دیتے ہیں اور آخرت میں
بھی اجر عطا فرمائیں گے، ان شاء اللہ۔
بس آپ نے ڈٹے رہنا ہے، اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹانے۔
آج کی ناراضگی کو دیکھ کر اپنے کل کے اجر کو مت چھوڑیں۔
بس آج کی ناراضگی سے گھبرا کر اپنے قدم پیچھے نہ
ہٹائیں۔ ایک دن یہی لوگ آپ کے پردے کی مثال دیں گے۔"
Click the link below to download this novel in pdf.
Sharai Parda aur Namahram Series by Tayaba Tariq
Online Reading
If you still have any problem in downloading plz let us know here.
WhatsApp : 03335586927
Email : aatish2kx@gmail.com

0 comments:
Post a Comment