Asudgi afsana by Samiya Rani
Short Scens
خاموش
رات میں قدموں کی چاپ نے آواز بیدار کی ۔ قدموں کی آواز کے ساتھ لوگوں کا ہجوم ایک
گھر میں داخل ہوا ۔ ان میں سے دو مردوں نے تیزی سے آگے بڑھ کر ایک کمرے کی جانب رخ
کیا ۔ وه شاید اس گھر کے مکین تھے ۔
انہوں
نے دروازے کو زور سے کھولا۔ کمرے میں موجود مرد نے دروازہ کھلنے کے ساتھ ہی اپنے قدم
پیچھے ہٹائے ۔ وہ خوفزده انداز میں دیوار سے جا لگا ۔ اس مرد کے پیچھے ہٹتے ہی کمرے
میں آنے والے لوگوں نے زمین پر پڑی پندرہ سال
کی بچی کو دیکھا ۔ وہ قابل رحم حالت میں آخری سانسیں لے رہی تھی ۔ ایک مرد نے تیزی
سے اپنی شال اتار کر بچی کے وجود کو ڈھانپ دیا ۔ اس کے چہرے کو چھوا ۔ وہ ٹھنڈا پڑ
چکا تھا ۔ اس شخص کے دو آنسو بچی کے مرده زخمی چہرے پر بہے ۔ پھر وہ شخص پوری قوت سے
اٹھا اور دیوار کے ساتھ کھڑے مرد کو گریبان سے پکڑ کر اسے لاتوں اور گھونسوں سے مارنے
لگا ۔ باقی افراد بھی آگے بڑھے اور اس مرد کو مارتے ہوئے کمرے سے باہر نکال کر زمین
پر پٹخا۔
Click the link below to download this novel in pdf.
Asudgi afsana by Samiya Rani Online Reading
If you still have any problem in downloading plz let us know here.
WhatsApp : 03335586927
Email : aatish2kx@gmail.com

0 comments:
Post a Comment