Ret Ki Lakeer afsana by Haider Kazmi
Short Scens
تم
ٹھیک ہو ؟ اس کے ساتھ بیٹھے رودر نے سوال داغا ۔ لیکن زاویان نے کوئی جواب نہیں دیا
۔ وہ کسی اور جہاں میں ہی کھویا محسوس ہو رہا تھا ۔ اس کی اس حالت کے پیشِ نظر نیل
نے اسے بازو سے پکڑ کر جھنجھوڑ ڈالا ۔ جس پر وہ سر ہلا کر ان کی طرف متوجہ ہوا ۔ ہاں
! کیا پوچھا ؟
کدھر
گم ہو بھئی ؟ رودر نے دبے دبے غصے سے پوچھا ۔
اس
کے سوال پر آیت کی بڑی سیاہ کاجل بھری خوبصورت آنکھیں اس کے ذہن میں گھوم گئیں ۔ اور
پھر اس کا نقاب ۔ آہ ! اس چہرے کو دیکھنے کی شدید شدت محسوس ہوئی ۔ کیوں وہ اسے بھول
نہیں پا رہا تھا ؟ کیوں وہ اسے کھینچ رہی تھی ؟ ایسا کیا تھا ان آنکھوں میں ؟ وہ سوچ
کر رہ گیا ۔
ہوا
تو کچھ نہیں لیکن بہت کچھ ہو گیا ہے ۔
اس
نے سر نیچے کرتے ہوئے مسکرا کر کہا ۔ اپنی گاڑی کی چابی اٹھائی اور چل دیا ۔
پیچھے
رودر اور نیل یہ سمجھنے کی کوشش کرنے لگے کہ زاویان سنگھ کا یہ کون سا نیا روپ ہے جو
وہ آج دیکھ رہے ہیں ۔
زاویان
سنگھ پرمیت سنگھ کی اکلوتی ، لاڈلی ، سر پھری اور آوارہ اولاد تھی ۔ وہ مفاد پرست تھا
۔ لوگوں کو پریشان کرنا اس کا شیوہ تھا ۔ نائیٹ آوٹس اور کلب پارٹیز ، شراب نوشی ،
لڑکیاں اس کا معمول تھا ۔
Click the link below to download this novel in pdf.
Ret Ki Lakeer afsana by Haider Kazmi Online Reading
If you still have any problem in downloading plz let us know here.
WhatsApp : 03335586927
Email : aatish2kx@gmail.com

0 comments:
Post a Comment