My Dear Shaitan by Huda
Short Scens
آج کا کیا پلین ہے پھر ؟۔۔۔اس نے خود ہی بات شروع کی ۔ایک پل کے لیے تو میں حیران بھی ہوئی تھی اتنا نارمل انداز۔
نہیں کچھ نہ کچھ تو گڑبڑہے۔۔۔میں نے بے اختیار سوچا اور پھر اسے شدید اگنور کرتے ہوئے فون اٹھایا ۔میسج چیک کرکے میں نے فون دوبارہ نیچے رکھا اور لیپ ٹاپ پر کوئی اچھا سا ناول پڑھنے کا پلین بنایا ۔اب وہ اٹھ کر میرے ساتھ ہی بیٹھ گیا تھا اور نظریں اسکرین پر ٹکا کر ساتھ ساتھ الٹے سیدھے مشورے جاری تھے ۔
روحِ یارم کیسا رہے گا ؟۔۔۔اس کی بات پر میں نے کھا جانے والی نظروں سے اسے گھورا ۔
جب بھی دینا کوئی فضول ہی مشورہ دینا ۔ اریج شاہ ٹوٹلی بین ہے میری بک شیلف میں۔۔۔میرا جواب سن کر وہ سوچ میں پڑ گیا ۔کافی دیر سوچنے کے بعد ایک بار پھر اس کی آواز گونجی۔تو میں جو ابھی ایک اچھا سا ناول کھول چکی تھی رج کے بدمزہ ہوئی تھی اوپر سے غصہ مجھے الگ آیا ۔
نور آصف یا حسنِ کنول کا کوئی پڑھ لو وہ بھی کافی فیمس ہیں!!۔۔۔اگلا مشورہ حاضر تھا وہ بھی نہایت ہی کوئی گھٹیا ۔
شرم کرلو کچھ !!وہ رائیٹرز ایسا کونٹینٹ لکھتی ہیں کہ تم بھی شرم سے ڈوب کر مرجاؤ!!لیکن انہیں شرم نہیں آتی ایسا گند لکھتے ہوئے ۔۔۔میں نے دبے دبے غصے سے کہا تو وہ اپنی جگہ پر شرمندہ سا ہوگیا تھا۔
اچھاااااا۔۔۔لیکن لوگ تو بہت شوق سے پڑھتے ہیں ایسی رائٹرز کے ناولز۔۔۔ وہ ان کی وکالت کرنا شروع ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں میرے غصے کا گراف مزید بڑھ گیا ۔
وہ
جو لوگ پڑھتے ہیں انہیں بھی تم نے ہی بہکایا ہوا ہے۔اور ایسی رائٹرز کو بھی تم ہی اکساتے
ہو بولڈ لکھنے پروہ بھی صرف ٹی آر پی کے چکر میں۔ ورنہ جتنی اچھی ان کی گریپنگ
اسکل ہے وہ چاہیں تو بہت اچھا لکھ سکتی ہیں!!۔۔۔میں نے بھی ٹکاسا جواب اس کے منہ پر
مارا تھا ۔میری بات سن کر وہ گردن پیچھے پھینک کر ہنسا تھا۔کافی دیر تک ہنسنے کے بعد وہ آنکھوں میں ایک
پر اسرار سا تاثر لیے میری طرف پوری طرح گھوما۔
بیوقوف لڑکی اگر وہ اچھا لکھیں تو ایک ہی ناول لکھنے میں کم از کم سال یا دو سال تو لگ جائے ۔لیکن بولڈ لکھنے کا فائدہ یہ ہے کہ ریڈی میڈ فحاشی انٹرنیٹ سے لیں اس میں اسلام کا تڑکا لگائیں اور ہوگیا آپ کا ناول مکمل۔مزید آپ دو تین ہزار صفحوں کا ناول آرام سے لکھ سکتے ہیں ۔
دوسری
طرف جو رائٹرز اچھے اور فحاشی سے پاک ناولز
لکھتے ہیں ان بیچاروں کو ایک ناول لکھنے میں
ہی مہینوں لگ جاتے ہیں اور کبھی تو دو تین سال لگ جاتے ہیں ۔۔۔صاف ظاہر تھا کہ وہ مجھ
پر طنز کر رہا ہے لیکن میں صرف ضبط کر کے رہ گئی کیوں کہ مجھے ابھی ناول پڑھنا تھا
۔خیر میں نے آگے پڑھنا شروع کیا جب ایک دم وہ چیخا تھا اور میں نے بے ساختہ اپنے کانوں پر ہاتھ رکھے ۔
ارے ہاں !! وہ جو بولڈ اور فحش لکھنے والےرائٹرز اور ان کے من موہنے ریڈرز ہیں ناں جن کو بقول آپ کے اور بہت سی اور اچھی لکھاریوں کے میں نے بہکایا ہوا ہے ۔پرسوچ انداز میں کہتا وہ جاتے جاتے مڑا ۔۔۔
وہ کہنا یہ تھا کہ ان رائٹرز اور ان کالکھا بولڈ اور فحش کونٹینٹ پڑھنے والے ریڈرز کے پاس بھی فری ول ہے ۔دو آپشن ہیں اور سب سے بڑھ کر عقل اور شعور ہے لیکن میری مہربانی کا نتیجہ ہے کہ آج کل وہ گھٹنوں میں ہے ۔۔۔اپنی بات کے آخر میں وہ خود ہی مسکرایا تھا۔تمسخر سے ،تفاخر سے اور رعونت سے۔
ہاں پتہ ہے !! تم تو آفیشل پرمیشن لے کر آئے ہو اللہ سے کہ ۔۔۔آدمؑ اور ان کی اولاد کو صراطِ مستقیم سے بھٹکا دو گے !!۔۔۔تمہارا تو کچھ نہیں ہوسکتا ۔
لیکن ایسے رائٹرز اور ریڈرز کو جب فرشتے قبر میں الٹا لٹکائیں گے تو گھٹنوں سے اپنے آپ ہی سر میں آجائے گی ان کی عقل۔۔۔میں نے بھی جواباََ خاصے تپے ہوئے انداز میں جواب دیا ۔
کتنی
اچھی طرح سمجھتی ہو میری بات !!۔۔۔ایسے ہی
تو میں نہیں کہتا کہ میں تمہارا ڈئیر شیطان ہوں!!۔۔۔
زچ کرنے والے انداز میں کہتے اس نے میرے اتنی رات تک جاگنے پر چوٹ کی تھی
جو مجھے محسوس بھی ہوئی تھی۔
Click the link below to download this novel in pdf.
My Dear Shaitan by Huda Online Reading
If you still have any problem in downloading plz let us know here.
WhatsApp : 03335586927
Email : aatish2kx@gmail.com

0 comments:
Post a Comment