Faraq Sirf Namon ka by Aqsa Mazhar short Complete novel


Faraq Sirf Namon ka by Aqsa Mazhar


Download free online Urdu books pdf, Free online reading

social, romantic, Urdu novel/afsana

Faraq Sirf Namon ka by Aqsa Mazhar

complete in pdf.

Short Scens

"زارا!" اُنہوں نے کچن میں کھڑی اپنی بیٹی کو آواز دی۔

"جی امی!" زارا نے وہیں سے جواب دیا۔

"ذرا اِدھر آ کر اپنی نازیہ پھپھو  کو تو کال لگا دو، اتنے دن ہو گئے ہیں بات نہیں ہوئی۔"

زارا کی آنکھیں پھیل گئیں۔ ابھی صبح ہی تو امی کی اُن سے بات ہوئی تھی۔

مگر وہ خاموش رہی کیونکہ اِس وقت اُس کا امی سے بحث کرنے کا بالکل موڈ نہیں تھا۔

"اچھا امی۔"

وہ کچن سے باہر آئی اور پھپھو کو کال ملانے لگی۔ کال لگا کر وہ دوبارہ کچن میں چلی گئی، مگر اُس کا دھیان امی کی طرف ہی تھا۔

پھپھو سے حال احوال پوچھنے کے بعد اب اُن کی باتوں کا رخ تائی امی کی طرف ہو گیا تھا۔

"ہاں، صائمہ تو کہہ رہی تھی کہ اِس دفعہ قربانی کا گوشت صرف اُن لوگوں کے گھروں میں بھیجنا ہے جن کی قربانی نہیں ہوئی۔" اُنہوں نے لہجہ ذرا دھیما کیا۔

"مگر بھائی صاحب نے تو اپنی بیٹی کو بڑا سا پیکٹ بھر کر دے دیا حالانکہ ان کا بڑا جانور تھا۔"

اب اُن کے لہجے میں شکوہ نمایاں تھا۔

"ہاں بھئی! باقی سب تو اُن کے لیے پرائے ہیں، بس اپنی بیٹی ہی اُنہیں عزیز لگتی ہے۔"

زارا نے کھڑکی سے جھانک کر اُنہیں دیکھا۔ تسبیح کے دانے اب بھی اُن کی انگلیوں میں گردش کر رہے تھے۔

اُس نے افسوس سے سر ہلا دیا۔

آج کی نسل بھی پچھلی نسلوں سے زیادہ مختلف نہیں تھی۔

کسی نے غیبت اور چغل خوری کو "فکر" اور "حقیقت بیان کرنا" کا نام دے رکھا تھا، اور کسی نے اُسے "ٹی" اور "گوسپ" کہہ کر معمولی بنا دیا تھا۔

"فرق صرف ناموں کا تھا

Click the link below to download this novel in pdf.


DOWNLOAD LINK


Faraq Sirf Namon ka by Aqsa Mazhar Online Reading

If you still have any problem in downloading plz let us know here.

WhatsApp : 03335586927

Email : aatish2kx@gmail.com

Share on Google Plus

About Imran Ali

    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment